آزاد کشمیرپاکستانکھیل

باپ باپ ہوتا ہے، پاکستان کی بھارت سے جیت پر مشعال ملک کا رد عمل

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف جیت پر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باپ باپ ہوتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی جیت پر مشعال ملک نے کہا کہ باپ باپ ہوتا ہے ، اس کے ساتھ ہی مشعال ملک نے محمد رضوان کی شارٹ کھیلتے کی تصویر بھی اپ لوڈ کی جبکہ ایشیا کپ 2022، بھارت بمقابلہ پاکستان ، ارشدیپ سنگھ ، ویرات کوہلی ، پاک بمقابلہ بھارت ، پاکستان زندہ باد ، رضوان ، بابر اعظم،پاکستان کرکٹ اور کرکٹ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے میں گزشتہ روز پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی ۔ فتح کا جشن جہاں پاکستان میں منایا گیا وہیں مقبوضہ کشمیر کی فضائیں بھی نعرہ تکبیر اور اللہ اکبر کی آوازوں سے گونج اٹھیں۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker