تہران(آئی پی ایس) ایرانی وزارت خارجہ نے افغانستان کے مغربی شہر ہرات کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت کی ویب سائٹ پر ترجمان ناصر کنانی نے افغانستان میں دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے تسلسل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران افغانستان میں شدت پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔واضح رہے ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ جمعہ کو افغانستان کے مغربی شہر ہرات کی ایک مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے تھے۔