اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا،شیخ رشید

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نےپیش گوئی کی ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بند ہونگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ وزیروں کا جمعہ بازارلگا ہے، کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں، میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل یا چوہلے میں سے ایک ہی چل سکتا ہے، کوئی بھی اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پیٹرول اوربجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں ، دکانیں بند ہونگی اور لوگ سڑکوں پرہونگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker