اہم خبریںپاکستان

کے پی سیلاب متاثرین کیلئے مزید 90کروڑ 20لاکھ روپے جاری

پشاور(آئی پی ایس )ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے مزید 90 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کر دیے گئے ہیں ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے کہا کہ 11 اضلاع کیلئے مزید 90 کروڑ 20 لاکھ روپے جاری کئے ہیں ،ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے 50 کروڑ،ٹانک کیلئے 17 کروڑ اورکوہستان اپر کیلئے 8 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ، چارسدہ کیلئے 5 کروڑ ،سوات کیلئے 4 کروڑ اور کوہستان لوئر کیلئے 2کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں ۔

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے مطابق مانسہرہ،پشاور، بٹگرام کو ایک ایک کروڑ،ہری پور 70 کو لاکھ،تورغر کو 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ جولائی سے اب تک ایک ارب 75 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ فنڈز متاثرین کے نقصان کا ازالہ ،امدادی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker