
اسلام آباد (آئی پی ایس ) مہلک کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ، گزشتہ روز مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ 219 مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 ہزار 628 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں سے 219افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، اعدادو شمار کے مطابق کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔