آزاد کشمیرپاکستان

عبدالحمید لون کی جانب سے قائد انقلاب سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش

اسلام آباد(آئی پی ایس)سید علی گیلانی کی پہلی برسی پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہےکہ قائد انقلاب سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔سید علی گیلانی ایک عظیم ، نڈر اور بہادر کشمیری رہنما تھے۔سید علی گیلانی کی ساری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد میں گزری۔سید علی گیلانی کی نصف عمر بھارتی جیلوں میں مقید رہے ۔عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو بھارتی سرکار نے زندگی کے آخری بارہ سال گھر میں مسلسل نظر بند رکھا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت سید علی گیلانی کی توانا آواز سے ہمیشہ خوف زدہ رہا،سید علی گیلانی نے حیدر پورہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بھارتی پولیس کی حراست میں جام شہادت نوش کیا ،سید علی گیلانی الحاق پاکستان کے سب سے بڑے حامی رہنما تھے ۔ سید علی گیلانی نے کشمیر کو پاکستان کا قدرتی حصہ قرار دے کر مسئلہ کشمیر کو تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا قرار دیا ۔

عبدالحمید لون نے کہاکہ سید علی گیلانی کا نعرہ ” ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے” آج بھی جموں کشمیر کے گلی کوچوں میں مقبول ہے،سید علی گیلانی معروف عالمی مسلم فورم ” رابط عالمی اسلامی کے رکن بھی رہے ہیں ،سید علی گیلانی مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker