
اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان توہین عدالت کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے آج اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی متوقع ہے، اس موقع پر انسداد دہشتگردی کی عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جسٹس راجہ جواد عباس حسن کیس کی سماعت کریں گے۔
قبل ازیں عدالت نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی یکم ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظورکی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو اپنا جواب دوبارہ داخل کرانے کیلئے مزید 7 دن کی مہلت دی ہے۔