
اسلام آباد(آئی پی ایس)سیلاب متاثرین کی امداد کا معاملہ،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران،سٹاف بھی متحرک۔سی اے اے ملازمین تین دن کی تنخواہ متاثرین سیلاب فنڈ میں عطیہ کریں گے ۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
نوٹفکیشن کے مطابق جو ملازمین سیلاب فنڈ میں تنخواہ نہ دینا چاہیں،دو دن میں تحریری طور پر آگاہ کریں،
سی اے اے ملازمین کے عطیات ڈائریکٹر ایچ او یا ڈائریکٹر فائنانس کو بھجوائے جائیں۔