پاکستان

پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن فلڈ ریلیف کیمپس کی امداد ی سرگرمیاں تیز

اسلام آباد(آئی پی ایس)حالیہ مون سون بارشوں اور ملکی سطح پر سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں ابھرتی ہوئی صورتحال، پورے ملک میں انسانیت کے تحفظ کے لیے قومی سطح پر بھرپور کوششوں اور تعاون کی متقاضی ہے۔پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا)ایک فلاحی تنظیم ہونے کے ناطے قدرتی آفات کے دوران متاثرین کی اعانت کے لیئے کی جانے والی امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ اسی سلسلے میں صدر پفوا بیگم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کی متحرک قیادت میں پاکستان ایئر فورس ویمن ایسوسی ایشن نے ریجنل ایئر کمانڈز اور پفوا کی چیئرپرسنز کے ہمراہ پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر ضرورتمند افراد کے لیے عطیات، کپڑے اور دیگر اشیائے ضروریہ جمع کرنے کی غرض سے پاک فضائیہ کی تمام ائیر بیسز پر مراکز پفوا میں پفوا ریلیف کیمپس قائم کیئے ہیں۔پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن کی کاوشوں اور پاک فضائیہ کی خواتین کی بھرپور شمولیت کے نتیجے میں جمع کیئے جانے والے عطیات میں-/14,083,883روپے بطور مالی امداد، 7100 مردوں کے ملبوسات، 9700 خواتین کے کپڑے، 10500 بچوں کے ملبوسات کے علاوہ 3400 موسم سرما کے ملبوسات، 1200 کمبل اور 1000 بستر شامل ہیں جو پاک فضائیہ کی جانب سے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں بھیجے جا رہے ہیں تاکہ انہیں ضرورت مند اور متاثرہ خاندانوں تک پہنچایا جاسکے۔صدر پفوا، بیگم ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، کا ویژن، افسران کی بیگمات کی بھر پور شمولیت اور اس نیک امر میں حصہ لینے پر پاک فضائیہ کی خواتین کا بیلوث جذبہ خدمت قابل ستائش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker