
اسلام آباد(آئی پی ایس )سات روزہ پولیو تدارک مہم کے حوالے سے اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنرز ,مجسٹریٹس اور ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ، ضلعی صحت ڈیپارٹمنٹ ، یونیسف اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ،ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ پولیو مہم اسلام آباد میں 22اگست سے 28اگست تک بلا تعطل جاری رہی ۔۔ پولیو ویکسینیشن کے لئے ٹارگٹ پورا کرنے پرپولیو ٹیموں کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔ ورکرز کی انتھک محنت سے پولیو مہم کامیاب رہی۔ روازانہ کی بنیاد پر ٹیموں کی پرفارمنس کو چیک کیا جاتا رہا۔ پولیو ورکرز نے گھر گھر بس اڈوں ٹول پلازوں بازاروں اور سکولوں میں بچوں کی ویکسینیشن کی۔ ہم میں تقریبا چار لاکھ ساٹھ ہزاربچوں کی ویکسینیشن کی گئی ۔ پولیو کے خاتمے کے لئے والدین کیتعاون کاشکریہ ادا کرتے ہیں ۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی سپر ویژن میں سیکورٹی بھی فراہم کی گئی۔ کوشش کی گئی کہ کوئی بھی پانچ سال تک کا بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہ جائے





