
چترال(آئی پی ایس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑینگے،تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی فوری بحالی کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لوئر چترال کے علاقے شیشکو ویلی میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ۔وزیر اعلی نے سیلاب سے متاثرہ سڑکوں، مکانات اور دیگر انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا ۔وزیر اعلی نے سیلاب متاثرین میں مختلف رقوم کے امدادی چیکس بھی تقسیم کیے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کرنے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، تمام سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لوگوں کو ریلیف فراہم کی دوسرے مرحلے میں بحالی کریں گے ،جو نقصانات ہوئے ہیں ان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔