اہم خبریںعلاقائی

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں چترال اور ضلع لوئر دیر کا دورہ، اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں، سیلاب زدگان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ، وزیر اعلی کا تحصیل بلامبٹ اور تحصیل خال کے لیے 20 کروڑ روپے ترقیاتی بجٹ فراہم کرنے کی یقین دھانی،دیر لوئر میں سیلاب صورتحال سے متعلق وزیراعلی کو بریفنگ،ضلع لوئر دیر میں سیلاب سے 11 اموات واقع ہوئیں، 5 افراد زخمی ہوئے، 16 مکان مکمل تباہ اور 202 مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا،پلوں، اور 32 سڑکوں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ بریفنگ پشاور:78 سکولوں اور 30 واٹر سپلائی اسکیموں کو جزوی نقصان پہنچا۔،ایک پل، اور 6 سرکاری سکول مکمل تباہ ہوئے۔ ،164 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔ بریفنگ پشاور: 30 سڑکوں اور 37 بجلی فیڈرز کو بحال کر دیا گیا۔،تیمر گرہ اور خال میں سیلاب متاثرین میں 74 خیمے تقسیم کیے گئے۔۔150 فوڈ پیکج اور 728 دیگر ریلیف اشیا تقسیم کی گئیں۔ انسانی جانوں کی ریسکیو اولین ترجیح ہے، متاثرہ انفراسٹرکچر کو بھی بحال کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker