اہم خبریںپاکستان

عمران خان آج رات سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے

اسلام آباد (آئی پی ایس) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رات سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون کریں گے، عمران خان نے تمام پاکستانیوں اوراوورسیز کو شرکت کی دعوت دے دی۔
چیئرمین عمران خان آج رات ساڑھے 9 سے 12 بجے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقومی ٹیلی تھون منعقد کریں گے۔
ٹیلی تھون کے ذریعے مخیرحضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے چندہ جمع کیا جائے گا، اس موقع پر پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی بھی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔
عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون سے متعلق خصوصی پیغام میں کہا تھا کہ اللہ نے ہمیں بڑیامتحان میں ڈالا ہے، 2010 سے بھی بڑا سیلاب آج پاکستان میں آیا ہوا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کے بہت سے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہیں، سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے پیسے اکٹھے کر رہا ہوں۔
عمران خان نے تمام پاکستانیوں اور اوورسیز کو ٹیلی تھون میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا جیسے جیسے پیسہ آئے گا سیلاب متاثرین میں تقسیم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون سے جو فنڈز آئیں گے ان کو ثانیہ نشتر دیکھیں گی، ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی میں تمام صوبوں کے لوگ شامل ہوں گے اور ٹیلی تھون سے جو پیسہ ملے گا وہ پورے پاکستان میں استعمال ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker