
نوشہرہ (آئی پی ایس)نوشہرہ میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے ضلع بھر میں سرکاری ونجی سکولز 2روز کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے۔ سکولز بند رکھنے کا فیصلہ ممکنہ سیلابی صورتحال میں متاثرہ لوگوں کیلے محفوظ مقامات کی بندوبست کے پیش نظر کیاگیا۔