
پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ، صوبے میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارشوں کا امکان ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی اضلاع اور بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ موجود ہے ، گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش دیر میں 90 ملی میٹر ریکارڈ ، تیمرگرہ میں 80 ، کالام71 ، میرکھنی 55 ، مالم جبہ 54 اور ڈی آئی خان میں 51 ملی میٹر بارش ہوئی،دروش میں 42 ، چترال 32 ، بالاکوٹ 28 اور پشاور میں 7 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔