
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست خارج کردی۔
مریم نواز، رانا ثنا اللہ، مولانا فضل الرحمان اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کا متعلقہ فورم نہ ہونے کا اعتراض برقرار رکھا۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی پٹیشن کیا ہے جس پر وکیل نے کہا کہ ان رہنماں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مختلف بیانات دئیے گئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا اس ہائی کورٹ سے متعلق کوئی ذکر ہے ؟ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ آپ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ جائیں جن سے متعلق آپ کہہ رہے ہیں۔