اہم خبریںپاکستان

اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کیلئے اسلام آباد چیمبر کا ایکسلینس ایوارڈ

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے منسلک ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک شاندار ایوارڈ تقریب میں اس کی اعلی، معیاری اور با رعایت صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔آئی سی سی آئی کے صدر محمد شکیل منیر، سینئر نائب صدر جمشید اختر شیخ اور نائب صدر محمد فہیم خان سمیت آئی سی سی آئی کے ممبران کی ایک بڑی تعداد اور کئی معروف کاروباری اداروں کے اعلی ایگزیکٹوز کو ہسپتال کی جانب سے ایوارڈ تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔یاسر خان نیازی، ہسپتال کے منیجنگ ڈائریکٹر اور جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے سی ای او نے حاضرین کو تنظیم کے وژن، مشن اور مریضوں کی بہترین خدمات کے ساتھ ساتھ توسیع کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بتایا، یہ بتایا کہ کس طرح آئی ایس او سے تصدیق شدہ 500 بستروں پر مشتمل ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال اعلی درجے کی طبی، سرجیکل، تشخیصی، بحالی صحت اور علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے ہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر غلام اکبر خان نیازی کو ہیلتھ کیئر ایکسی لینس ایوارڈ پیش کیا، اور چیمبر کے ایس وی پی اور وی پی نے چیئرمین اور اے این ٹی ایچ/آئی ایم ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر یاسر خان نیازی اور جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل کے سی ای او کو دیگر تحائف پیش کیے۔ ایوان صدر، اسلام آباد میں گزشتہ ماہ منعقدہ چیمبر کے پانچویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈز کی تقریب میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی ہسپتال کو ہیلتھ کیئر سیکٹر میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ عطا کیا تھا۔یاسر نیازی نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی ہسپتال اور اس سے منسلک تنظیموں کے میڈیکل ایجوکیشن، مریضوں کی دیکھ بھال، ہیلتھ ٹیکنالوجی، ہیلتھ فنانس، تجارتی و سماجی ذمہ داری اور پاک چائنا میں طبی تعلیم کے شعبوں میں قابل قدر خدمات کے ذریعے معاشرے کی ترقی میں بھر پور کردار کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس موقع پر ہسپتال کی کمیونیکیشن کے سربراہ عمران علی غوری نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے کینسرکے علاج، گائناکالوجی، آنکھوں اور گردے کی دیکھ بھال، نیورو سرجری، نفسیاتی مسائل، بچوں کی دیکھ بھال اور بہت سے دیگر شعبوں میں سہولیات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی، آلات کو متعارف کراتے ہوئے اور تربیت یافتہ ڈاکٹروں کی خدمات کے زریعے قوم کو جدید معیار علاج کی فراہمی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کیعزم کا اعادہ کیا۔ یاسر نیازی نے ایوارڈ کے لیے چیمبر کے صدر محمد شکیل منیر کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات کا اظہار کیا کہ اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال اور جی اے کے ہیلتھ کیئر انٹرنیشنل آئی سی سی آئی، وفاقی وزارت صحت اور دیگر تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال اور میڈیکل تعلیم کے منصوبوں میں مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker