اسلام آباداہم خبریں

مریضوں کی فلاح وببہودکے لئے ملازمین کردار اداکریں:قمر گجر

 اسلام آباد(آئی پی ایس )ایک عرصہ سے پمزملازمین مشکلات کاشکارتھے ،مریض بھی پریشان تھے،موجود حکومت نے پمزملازمین کادرینہ مسئلہ حل کردیااورپمزکوسرکاری سطح پر بحال کردیا،اب پمزملازمین کافرض ہے کہ وہ پمزآنے والے ہرمریض کے ساتھ حسن سلوک ،خدمت اورمعاونت میں اپنااپناکرداراداکریں،فیڈرل ہیلتھ الائنسز کے چیئرمین چوہدری قمر جاوید گجر نے احتجاج کے خاتمے پر ان خیالات کااظہار کیا،اس موقع پرپمزکے جائنٹ ایگزیکٹیوڈائریکٹرڈاکٹراعجاز قدیر نے پمز ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ لوگوں کی محنت رنگ لے آئی ہے اورملازمین کادیرینہ مسئلہ بھی حل ہوچکاہے اب تمام ملازمین دن رات غریب،نادار،مستحق مریضوں کی خدمت اپنافرض عین سمجھ کر کریں اوراپنی اپنی جگہ ڈیوٹیاں سرانجام دے کر مریضوں پر خصوصی توجہ دیں ،ملازمین سے منظر عباس،ڈاکٹرحیدرعباسی،ڈاکٹر اسفند یار،نوازلالی،ملک طاہر اعوان،تنویر نوشاہی،وسیم گجر ،چوہدری ریاض،نوید آزاد،رائو صداقت ،ثاقب قریشی ،فیاض گجر ،نائلہ جیسی،ارشدخان ذیشان اعوان،حاجی حنیف ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker