
اسلام آباد (آئی پی ایس )گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا ہنگامی اجلاس لیبر یونیٹی آف آئیسکو کے یونین آفس واقع جی سیکس ون فور میں رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا کی سربراہی میں منعقد ھوا اگیگا فیڈرل میں شامل تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے جن قائدین نے شرکت کی ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو۔ پاک پی ڈبلیو ڈی۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی لیبر یونین۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن. پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری۔ لوکو شیڈ پاکستان ریلویز۔ فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز۔ ریڈیو پاکستان۔ اسٹیٹ آفس۔ اور پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی ۔ ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ناگہانی آفت کے شکار ملک بھر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیطورپر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل کا 14 ستمبر 2022 کا پارلیمنٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا موئخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے تاہم سرکاری ملازمین کا اپنے جائز اور آئینی حق حاصل کر نے کے سلسلے میں احتجاج جاری رہے گا ۔ مزید سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے سلسلے میں مشاورت کی گئی ھے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس فیڈرل میں شامل تمام تنظیموں اور ایسوسی ایشنز ان شا اللہ مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں اور ہر ممکن امداد کرنے کے لیے تیار ھیں۔ رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا نے تمام سرکاری ملازمین سے اپیل کی ھے کہ سیلابی صورتحال سے متاثرہ اپنے بھائیوں کے لئے اپنے طور پر کھانے پینے کی اشیا نئے اور غیر استعمال شدہ کپڑے ادویات اور دیگر اشیا پاک سیکریٹیریٹ میں قائم ھونے والے ریلیف کیمپ جمع کرائی جائیں اللہ سب کی مشکلیں آسان فرمائے۔اجلاس کے اختتام پر سیلاب میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور زخمیوں کے لئے صحتیابی کی دعائیں کی گئی۔