اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (پاک فضائیہ) تعینات کر دیا گیا۔

 

ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے دسمبر 1992 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے فائٹر اسکواڈرن اور ایک آپریشنل ائیر بیس کی کمانڈ کی۔ آپ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (آپریشنل ریکوائرمنٹس اینڈ ڈویلپمنٹ) بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ آپ نے چین سے ملٹری آرٹس اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی ہیں۔

 

ایئر آفیسر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں ڈائریکٹنگ اسٹاف اور فیکلٹی ممبر کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس ٹیم کے کنٹیجینٹ کمانڈر کی حیثیت سے بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ آپ کو پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ستارہ امتیاز (ملٹری) کےاعزاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker