اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے دورہ لندن منسوخ کردیا،وجہ کیا بنی ؟

 

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر لندن کا دورہ منسوخ کر دیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی پوتی لندن میں زیر علاج ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی بیٹی اور اپنی پوتی کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے قطر سے لندن جانا تھا تاہم سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے وزیراعظم نے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔

وطن پہنچتے ہی وزیراعظم کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس ہوگا جس میں این ڈی ایم اے سمیت دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف سے متعلق اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker