اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے

 

اسلام آباد (آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے اندرون سندھ کے بعد کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔

کراچی سمیت اندرون سندھ کے بعض اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت 28 اگست کو پولنگ ہونا تھی۔

تاہم اندرون سندھ بارشوں اور سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز حیدرآباد سمیت 9 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بدھ کے روز اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں کراچی میں موسم کی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں 28 اگست کو بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے لیے رپورٹ طلب کی اور سیکرٹری الیکشن کمیشن کو 6 اہم اداروں سےفوری رپورٹ لینے کی ہدایت کردی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری داخلہ چیف سیکرٹری، آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے رپورٹ لینے کی ہدایت کی ہے۔

اس کے علاوہ صوبائی الیکشن کمشنر اور محکمہ موسمیات سے بھی رپورٹ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جس میں شہر میں موسم کی صورتحال سے آگاہی طلب کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فوج، رینجرز، پولیس اور دیگر ادارے دیہی سندھ میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں جس کے باعث پولنگ سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے متاثر ہونے پر بھی سکیورٹی اداروں سے رپورٹ مانگی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے رپورٹ طلب کیے جانے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انہیں رپورٹ پیش کی جس بنا پر کراچی میں بھی 28 اگست کو ہونے بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker