
وہاڑی(آئی پی ایس) ریٹ لسٹ سے زائد ریٹ پر اشیا فروخت کرنے والوں کو 25 ہزار روپے جرمانہ مہنگے داموں اشیا کی فروخت پیمانوں میں ہیر پھیر کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد نعمان محمود رانا نے وہاڑی شہر اور خانیوال روڈ پر مختلف سبزی فروٹ کی دکانوں پٹرول پمپس اپر چھاپے مارے جہاں ریٹ لسٹ کو چیک کیا موجود لوگوں سے بات چیت کی اور پیمانوں کی جانچ پڑتال کی ریٹ لسٹ نمایاں جگہ نہ لگانے مہنگے داموں اشیا کی فروخت اور پیمانوں میں ہیر پھیر پر دکانداروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد نعمان محمود رانا کا کہنا تھا کہ تمام دکاندار سرکاری ریٹ پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کریں پنجاب حکومت کی ہدایات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیرنگرانی سستے داموں اشیا کی فراہمی مشن ہے زخیرہ اندوزوی ناجائز منافع خوروی اور پیمانوں میں ہیر پھیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں





