وہاڑی (آئی پی ایس) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی کا صبح سویرے اچانک شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،صفائی ستھرائی کے حالات کا جائزہ لیا ،
عملہ صفائی کی حاضری چیک کی کچھ مقامات پر صفائی نہ ہونے پر اظہار برہمی غفلت کسی صورت برداشت نہیں کوتاہی پر کاروائی ہوگی اے سی وہاڑی اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد نعمان محمود رانا کا صبح سویرے جناح روڈ کلب روڈ شرقی کالونی دانیوال سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا
صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کچھ مقامات پر صفائی نہ ہونے پر متعلقہ حکام کی سرزنش اے سی وہاڑی کا کہنا تھا کے شہریوں کی صحت کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا شہر بھر میں صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد نعمان محمود رانا کا کہنا تھا کے صفائی ہمارے ایمان کا حصہ اور نصف ایمان ہے شہر میں صفائی کا نظام بہتر ہے مگر اسے اور بہتر بنانا ہوگا سرپرائز وزٹ جاری رہیں گے عملہ صفائی کی لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا آئندہ غفلت کے مرتکب اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔