
فیصل آباد(آئی پی ایس)الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کو این اے 108 فیصل آباد سے ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دےدی۔
الیکشن ٹربیونل نے این اے 108 فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف عمران خان کی اپیل منظور کرلی۔
الیکشن ٹربیونل نے فیصل آباد سے عمران خان کو الیکشن لڑانے کی اجازت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
الیکشن ٹربیونل میں اپیل کنندہ شذرہ منصب کے وکیل منصور عثمان کی جانب سے دلائل دیئے گئے۔ انہوں نے دلائل دیے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کو چھپایا،عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کو چھپایا،عمران خا ن کا حلف نامہ اوتھ کمشنر سے تصدیق شدہ نہیں تھا ۔