گلگت(آئی پی ایس )قومی ہیرو حسن سدپارہ کے بیٹے عابد سدپارہ نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے ساتھ ملاقات کی۔ عابد اور ان کی ٹیم نے جشن آزادی کے موقع پر وطن عزیز سے اظہارِ محبت، پاک فوج اور پولیس کے شہدا اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 5550 میٹر بلند چوٹی پر نوے فٹ لمبا قومی پرچم لہرا یا تھا۔ عابد کے ساتھ اس مہم میں نامور کوہ پیما صادق سدپارہ، علی محمد سدپارہ ، اور اشرف سدپارہ بھی شامل تھے۔ فورس کمانڈر نے عابد اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے عزم وہمت اور وطن عزیز کے ساتھ بے پایاں محبت کو سراہا۔