اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاک فضائیہ کی جانب سے سندھ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کی سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی پاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات جاری کررکھی ہیں ۔

ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے 2860 پاؤنڈ بنیادی اشیائے خوردونوش اور اجناس ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گیا ۔پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 133 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker