اسلام آبادپاکستان

حکومت خواتین کو مساوی حقوق دینے کیلئے کام کر رہی ہے، محمد علی سیف

اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ہمیں خواتین کو تشدد سے بچا نا یقینی بنانا ہوگا، تعلیم، ملازمتوں میں یکساں مواقع فراہم کرنا ہونگے،حکومت خیبر پختونخوا خواتین کو مساوی حقوق اور مواقع دینے کے لیے تمام تر سہولیات کو بروئے کار لا رہی ہیں، اسلام خواتین کی عزت، احترام اور ان کی حفاظت کا درس دیتا ہے، اللہ نے عورت کو ماں، بہن بیٹی اور بیوی جیسی خوبصورت صورتوں میں بنایا، ماں سے بڑا مقام، احترام، تعارف اور عزت کوئی نہیں ہوسکتی، ماں کے قدموں کے نیچے جنت رکھ کر اللہ نے عورت کے مقام کو واضح کیا،وہ اسلام آباد میں خواتین کے حقوق کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کر رہے تھے،تقریب میں کینیڈا کی پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر وینڈی گلمور اور جرمنی کے سفیر ایلفریڈ گرینس کی بھی شریک ،تقریب کا انعقاد حکومت کینیڈا اور جرمنی کی سول سوسائٹیز کی جانب سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker