
اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہورہی ہے جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔
قبل ازیں عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو عدالت میں پیش کردیا۔