لاہور(آئی پی ایس)انسداد پولیو مہم کا آج پہلا روز،ڈی سی لاہور محمد علی ازخود پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں نکل پڑے۔تفصیلات کےمطابق ڈی سی لاہور محمد علی نےیو سی 72 پرانی انار کلی میں پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا ۔انہوں نے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اورفنگر مارکنگ کی۔
ڈی سی نے پولیو ورکرز کے مائیکروپلان، ٹیلی شیٹس کو چیک کیا گیا.گھر گھر جا کر بچوں کی انگلیوں پر مارکنگ کو چیک کیا.یو سی مکینوں سے پولیو ورکرز کی ان کے گھروں میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے آمد کے بارے میں دریافت کیا.پولیو ورکرز کی کارکردگی اور صورتحال کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا اور پولیو ورکرز کو جانفشانی اور لگن کے ساتھ پولیو مہم جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا تھا کہ پولیو مہم میں کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پئے بنا نہ رہے،مسڈ کیسز، ریفیوزل، زیرو ہاؤسز، لاکڈ ہاؤسز کیسز کی طرف خصوصی توجہ دی جائے،پولیو مہم کو ہر ممکن کامیاب بنانا ہے،شہری بھی پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں،پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کے ضامن ہیں۔