اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کا شہباز گل کو آج پیش کرنےکا حکم

اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کو آج پیش کرنےکا حکم دے دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر افواج پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام کے مقدمے کی سماعت ہوگی جس میں ان کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ کیا جائےگا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ کریں گے۔عدالت نے شہباز گل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دےدیا جس کے بعد پولیس انہیں پمز اسپتال سے اسلام آباد کچہری میں پیش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker