
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا دورہ یورپ ملتوی کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کا دورہ یورپ سندھ میں حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث منسوخ کیا گیا،وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج جرمنی روانہ ہونا تھا،وزیر خارجہ نے ناروے سویڈن اور ڈنمارک بھی جانا تھا۔ ذرائع کے مطابق دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیاجائے گا ۔