
راولپنڈی(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ملک میں43 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے، معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داؤ پر لگا دیے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں شیخ رشید لکھتے ہیں کہ ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ(آج)اتوار کو لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا۔