
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) مریدکے کے صدر الیاس گجر کو فیروز والا تھانے کی حدود میں گزشتہ روز فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے دونوں حملہ آوروں کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لین دین کے تنازع پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنما کو قتل کیا،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا،ڈی پی او فیصل مختار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔