اسلام آباداہم خبریں

پی آئی اے ریفرنڈم ۔ پیپلز یونٹی نے ایک بار پھر میدان مار لیا

اسلام آباد-قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ملک گیر ریفرنڈم میں پیپلز پارٹی کی حمایت یافتہ یونین پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائیز نے تحریک انصاف کی انصاف فرنٹ کو ایک بار پھر تاریخی شکست دے کر مسلسل چوتھی بار سی بی اے کا تاج اپنے سر سجا لیا ھے۔ ریفرنڈم کیلئے گذشتہ روز اسلام آباد، لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں ستائیس ایئرپورٹس اور پی آئی اے دفاتر میں قومی ایئرلائن کے ملازمین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، رات گئے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پیپلز یونٹی نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر کلین سویپ کرتے ہوئے دو ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے ییں جبکہ تحریک انصاف کی حامی یونین صرف 266 ووٹ حاصل کر سکی۔ پیپلز لیبر بیورو سنٹرل پنجاب کے صدر سید نذر حسین شاہ، نائب صدر محمد اعجاز، صوبائی سیکرٹری اطلاعات سجاد حسین ساجد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اختر، سٹی صدر راجہ عبدالمجید، جنرل سیکرٹری راجہ عمران اور دیگر عہدیداران اور مزدور راہنمائوں نے پیپلز یونٹی کی تاریخی فتح پر نومنتخب سی بی اے کے مرکزی صدر ہدایت اللہ خان، اسلام آباد بیس کے صدر رمضان لغاری اور جنرل سیکرٹری سہیل مختار اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پیپلز لیبر بیورو اور ملحقہ ٹریڈ یونینز کے راہنما اور کارکن سارا دن نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پیپلز یونٹی کے کیمپ میں موجود رہے جہاں سارا دن جشن کا سماں رہا۔ پیپلز یونٹی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ایئرپورٹ جیئے بھٹو اور وزیراعظم بلاول کے نعروں سے گونج اٹھا مزدور راہنمائوں، کارکنوں اور ملازمین نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی اور رمضان لغاری، سہیل مختار اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker