
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد میں ایم سی آئی اور آئی سی ٹی کی جانب سے ڈینگی سے بچا ئو اور کنٹرول کے اقدامات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا اجلاس چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈی سی اسلام آباد، اے سیز، ڈی ایچ او اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔رپورٹنگ کے طریقہ کار کو بہتر بنانے، ہاٹ سپاٹ کو صاف کرنے اور آنے والے دنوں میں نگرانی بڑھانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔