اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سیاسی پریشر ککر’’ سیاسی چولہے ‘‘سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا،شیخ رشید

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بےبس ترین وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم، بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، مفتاح اسماعیل سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔

ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت کرتے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکمران مرکز میں پرویز الٰہی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، پرویز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker