گلگت -سید مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے گورنر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔جمعرات کے روز گورنر ہاس گلگت میں نئے گورنر کی حلف وفاداری ہوئی جس میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج وزیر شکیل نے سابق وزیر اعلی و نومنتخب گورنر سید مہدی شاہ سے حلف لیا حلف وفاداری کی تقریب میں وزیر اعلی خالد خورشید خان، سپیکر صوبائی اسمبلی امجد زیدی ، صوبائی وزرا ،فورس کمانڈر میجر جنرل جواد احمد، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی ، آئی جی پولیس سعید وزیر ، سابق نگران وزیر اعلی ڈی آئی جی ریٹائرڈ میر افضل، چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز، اپوزیشن لیڈر و صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈوکیٹ سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات، سیاسی جماعتوں کے رہنماں ، سول و ملٹری افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں وزیر اعلی اور گورنر کے عہدے 2009 میں سیاسی اصلاحات کے بعد متعارف کرائے تھے سید مہدی شاہ کو گلگت بلتستان کا پہلا وزیر اعلی بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ گورنر کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہوں گا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے مابین بہترین تعلقات قائم کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جاسکے۔گورنر گلگت بلتستان نے اپنی تعیناتی پر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف ، شریک چئیر مین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری، چئیر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سمیت دیگر شخصیات کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔
Related Articles
پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کا مرچوں والے پانی اور پھینٹی سے استقبال کا منصوبہ
جمعرات, 21 نومبر, 2024
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان کو اگلی سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت
جمعرات, 21 نومبر, 2024
آڈیوز لیک کیس؛ نیا کمیشن بنا تو یہ مقدمہ غیر مؤثر ہو جائے گا، جسٹس امین الدین
جمعرات, 21 نومبر, 2024