اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

صارفین تک معیاری سروسز کی فراہمی پر ہر گز سمجھوتہ نہیں ہو گا، امجد خان

اسلام آباد (آئی پی ایس )آئیسکو اور اس کے معزز صارفین کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور بحیثیت پبلک یوٹیلیٹی کمپنی آئیسکو کا ہر کارکن صارفین کو معیاری سروسز پہنچانے کا ذمہ دار ہے ان خیالات کاا ظہار چیف ایگزیکٹو آئیسکو ڈاکٹر محمد امجد خان نے آئیسکو ہیڈ آفس میں اٹک سرکل اور اسلام آباد سرکل کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کے افسران دفاتر تک محدود نہ رہیں بلکہ اپنے ورکرز اور سٹاف کے ساتھ ساتھ سائیڈ پر موجود رہیں اور کام کے دوران یقینی بنائیں کہ لائن سٹاف سیفٹی آلات کو استعمال کرے۔ انہوں نے مزید کہا کے صارفین کو نئے کنکشنز کے اجراء میں تاخیر، بجلی بلوں کی تاخیر سے ترسیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ بجلی چوری کے خاتمے کے لئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں، ٹرانسفارمرز کی لوڈ بیلنسنگ کو یقینی بنایا جائے۔

چیف ایگزیکٹو نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کیں کے صارفین کے مسائل کا بروقت اور فوری حل ہماری اولین ذمہ داری ہے دفاتر کا رخ کرنے والے صافین سے خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ چیف ایگزیکٹو نے بہترین رزلٹ دینے والے افسران کی کارکردگی کو سراہا اور دیگر کو کارکردگی اور رزلٹ میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔ میٹنگ میں جنرل منیجر (ٹیکنیکل)عمر فاروق شاہ، آپریشن ڈائریکٹر محمد اسلم خان، چیف انجینئر جعفر مرتضی، چیف انجینئر نعیم جان، منیجر کمرشل وحید اکرم اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker