
اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ میں جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخاب میں صدر کے امیدوار خالد محمود کے خلاف درخواست کی سماعت، درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کی جج جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، چوہدری سعید انور نے خالد محمود کے کاغذات کو چیلینج کیا، عدالت نے چوہدری سعید انور کی درخواست مسترد کر دی عدالت نے خالد محمود کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی جناح گارڈن کے انتخابات اکیس اگست کو منعقد ہونے ہیں۔