اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والا ملزم گرفتار

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم وزارت داخلہ کی جعلی ویب سائٹ بنانے میں ملوث ہے، ملزم شہریوں کو گاڑی کے کالے شیشوں کے جعلی پرمٹ بھی جاری کرتا تھا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker