
راولپنڈی(آئی پی ایس)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متحدہ عرب امارات نے ’’آرڈر آف دی یونین ‘‘کے اعزاز سے نوازا گیا گیا ہے۔
یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو اعزاز سے نواز ۔آرمی چیف اور اماراتی صدر کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے علاؤہ مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔اماراتی صدر نے جنرل قمرجاوید باجوہ کا ابو ظہبی کے شاہی محل قصر البحر پہنچنے پر استقبال کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے علاؤہ مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان خوشگوار تعلقات اور بھائی چارے کے گہرے جذبے کی ایک عظیم تاریخ ہے جو ایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہو رہی ہے۔یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ’’آرڈر آف دی یونین ‘‘ اعزاز سے نوازا ، آرڈر آف دی یونین ،یو اے ای کا دوست ممالک کے اعلیٰ حکام کو دیا جانیوالا دوسرا بڑا اعزاز ہے ۔
آرمی چیف کو یہ ایوارڈ یو اے ای اور پاکستان کے تعلقات مضبوط بنانے میں نمایاں کردار پر دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو متعدد عالمی رہنماؤں کی جانب سے پہلے ہی میڈلز سے نوازا جا چکے ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف کو 26جون 2022ء کو میڈل آف ایکسلینس سے نوازا تھا ۔ بحرینی ولی عہد نے آرمی چیف کو 9جنوری 2021ء کو بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا ۔کنگ عبداللہ دوئم نے آرمی چیف کو 5اکتوبر 2019ء کو آرڈر آف ملٹری میرٹ اردن سے نوازا تھا ۔ آرمی چیف کو 27دسمبر 2018ء میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیا گیا تھا ۔ آرمی چیف کو 20جون 2017ء کو ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔