بین الاقوامی

بھارت پاکستان کیخلاف ’’شیطانی چالوں‘‘ سے باز نہ آیا

نئی دہلی(آئی پی ایس)بھارت پاکستان کیخلاف شیطانی چالوں سے باز نہ آیا ،ایک بار پھر پاکستان کیخلاف محاذ کھول دیا

تفصیلات کےمطابق بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں چھوڑا گیا سیلابی ریلہ پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا۔

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی۔ جسر کے مقام پر دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ 30 ہزار کیوسک سے زائد ہو گیا۔

بھارت نے دریائے راوی میں اجھ بیراج سے ایک لاکھ 71 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔ سیلابی ریلہ آج شام شاہدرہ کے مقام پر پہنچے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker