
سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود ،چیئر مین ریاض خان، صدر چوہدری عامر شہزاد ، ، سرپرست اعلی میاں محمد اور تمام ایگزیکٹو ممبران نے چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد ۔ممبر فنانس رانا شکیل اصغر، ممبر ایڈمن عامر عباس خان ۔ ممبر انجینئرنگ سید منور شاہ ،ممبر اسٹیٹ نوید الہی اور تمام بورڈ ممبران کا شکریہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی کوششوں سے سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن کی درخواست پر بورڈ سے ایگزیکٹو الانس منظور کیا گیا ہے، سی ڈی اے آفیسر ایسوسی ایشن چیئر مین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے ہمیشہ سی ڈی اے آفیسر اور اسٹاف کے حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ۔