
اسلام آباد -پمز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرصحت قادرپٹیل پمزملازمین سے کیا ہوا اپنا وعدہ فی الفورپوراکریں،پارلیمنٹ سے پمزکا بل منظور کروایا جائے، ایف ایم آئی ٹی کے لوگ پمز میں نئی بھرتیوں کے لئے سرگرم عمل ہیں اورہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایاہوا ہے پمز میںملازمین کے ٹائم سکیل پروموشن میں بھی تاخیری ہربے استعمال ہو رہے ہیں،پیر کوایف ایم آئی ٹی کے چیئرمین چوہدری قمرگجر ترجمان ڈاکٹر حیدرعباسی نے کہاکہ ہمیں مجبورنہ کیاجائے کہ ہم کوئی انتہائی قدم اٹھائیں ہم نہیں چاہتے کہ مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے مگر حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے ،چیئرمین چوہدری قمر گجر فیڈرل ہیلتھ لائنسزنے کل اجلاس طلب کر لیا جس میں ہڑتال پر مکمل بات ہوگ ی،حکومت ہوش کے ناخن لے اوراپنا وعدہ پورا کریے ،کنوئینئرمحمدارشدخان،محمدنوا زلالی اوردیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔