
اسلام آباد-ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا بڑا امتحان ،جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے دونوں گروپوں کی ڈپٹی کمشنر کو درخواست ارسال ،جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے 21 اگست کو ہونے والے انتخابات کے لیے رینجرز کی تعیناتی مانگ لی، درخواست کے مطابق جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات میں فل پروف سیکورٹی فراہم کی جائے، انتخابات اس سے قبل بھی دونون گروپوں کی جانب سے تصادم کے باعث ملتوی کر دیے گئے تھے جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات ایک سال سے التوا کا شکار ہیں، جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے انتظامیہ کردار ادا کرے، جناح گارڈن ہاوسنگ سوسائٹی کے انتخابات 21 اگست کو منعقد ہونے ہیں