صحت

ملک کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک کے مختلف علاقوں میں پیر 15 اگست سےانسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ پولیو مہم خیبرپختونخوا کے چھ اضلاع بنوں،لکی مروت ،شمالی اور جنوبی وزیرستان ،ڈی آئی خان ، ٹانک سمیت کراچی اور حیدر آباد میں شروع کی گئی ہے۔

پیر کو جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سب مل کر پولیو وائرس کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کریں، علما کرام سول سوسائٹی میڈیا اور معاشرے کا ہر شخص پولیو کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کرادا ادا کرے ۔ 22 اگست سے ملک کے دوسرے علاقوں میں بھی مہم شروع ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے خطرہ کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔ پولیو پرگرام کراچی، حیدر آباد اور خیبرپختونخوا چھ اضلاع میں پولیو مہم بنوں،لکی مروت ،شمالی اور جنوبی وزیرستان ،ڈی آئی خان ، ٹانک24 اگست تک جاری رہے گئی جبکہ بلوچستان میں پولیو مہم کا آغاز 29 اگست سے شروع ہو گی اور 4 ستمبر تک جاری رہے گئی ، ملک بھر میں پولیو مہم کا آغاز 22 اگست سے ہو گا اور 26 اگست تک جاری رہے گئی۔

انہوں ن کہا کہ والدین پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ رواں برس پاکستان میں اب تک پولیو کے 14 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker