دیامر (آئی پی ایس )سب ڈویژن مجسٹریٹ / اسسٹنٹ کمشنر دنیور ڈاکٹر عائشہ خان نے سرکاری سکولز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022-23 میں سب ڈویژن دنیور میں ٹاپ کرنے والے افتخار حسین ولد غلام باقر کی حوصلہ افزائی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا اور انہیں سب ڈویژن سطح پر ٹاپ کرنے پر مبارکباد پیش کی اس دوران اساتذہ بھی موجود تھے
واضح رہے کہ اس پہلے بھی افتخار حسین 2017 میں بھی الیمنٹری بورڈ کے سالانہ امتحانات میں ڈویژنل سطح پر 600 میں سے 517 نمبر لیکر پورے ڈویژن (استور دیامر)میں اول پوزیشن حاصل کرکے صرف علاقے کا ہی نہیں بلکہ پورے دیامر استور کا نام روشن کیا ہے۔