پاکستانگلگت بلتستان

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب

 

گلگت (آئی پی ایس) 75ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی مین کیمپس میں قومی پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ڈائریکٹرریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب میں قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سمیت یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی افسران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور دیگر سینئرافسران نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی۔

 

 

پرچم کشائی کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے ملکی ترقی،سالمیت اور باہمی پیار ومحبت کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ یونیورسٹی کے چاک و چوبند سیکورٹی اہلکاروں کے دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔جبکہ یوم آزادی کی تقریب میں طلبہ وطالبات نے اپنے منفرد انداز میں تقاریر کرکے شرکاء کے دلوں میں ملک سے محبت کے لیے جذبہ پیدا کرنے سمیت سریلی آوازوں سے ملکی نغمے گا کر تقریب کو چار چاندلگایا۔ وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے 75ویں یوم آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم جس آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں یہ سب ہمارے اسلاف کی قربانیوں کا ثمر ہے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی خصوصی قیادت،تحریک آزادی کے دیگر قائدین اور قائد کے جانثار ساتھیوں کی انتھک محنت اور مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آئی۔وائس چانسلر نے گلگت بلتستان کے عوام سمیت پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ ملک قائد اعظم، علامہ محمد قبال او ر ان کے رفقائے کار کی ہمارے پاس امانت ہے ہم نے اس امانت کی حفاظت کرنی ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروکار لانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker