پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا میں جشن آزادی کی تقریبات کا بھرپور سلسلہ جاری ہے ،پشاور شہر کی بزنس کمیونٹی ، تاجر برادری اور عوام و بچوں نےجشن آزادی پر پروقار تقریب کا اہتمام کیا
جس میں ملی نغموں اور بچوں کے جوش و جزبے کی بہارآگئی۔ پرچم کشائی اور کیک کٹنگ نے جشن آزادی تقریب کی رونق بڑھادی، بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر حاجی غلام علی نے کہاکہ یہ بچے اور نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، ہم سب نے مل کر ملک کا مستقبل تابناک بنانا ہے،آج کے دن ملک کی ترقی و خوشحالی کا عزم کرنا ہوگا۔
اس موقع پر سرتاج علی خان نے کہاکہ ملک میں آئین و قانون کی پاسداری اور مثبت اخلاقی روایات کو پروان چڑھانا ہوگا، ملک کو معاشی ترقی کی اشد ضرورت ہے، نوجوان طبقہ کمر کس لے، ہم سب نے مل کر جدوجہد کرنی ہے۔